Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا وقت آگیا ہے ‘ آر ایس ایس لیڈر

ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا وقت آگیا ہے ‘ آر ایس ایس لیڈر

حیدرآباد 24 مارچ ( پی ٹی آئی ) بابری مسجد ۔ رام مندر تنازعہ میں ثالثی کیلئے سپریم کورٹ کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے آر ایس ایس کے ایک سینئر تلنگانہ لیڈر نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ایودھیا میں رام مندر تعمیر کی جائے ۔ تلنگانہ آر ایس ایس کے جنرل سکریٹری ای چندر شیکھر نے کہا کہ اس تنازعہ کو حل کرنے اور وہاں رام مندر تعمیر کرنے سے قوم کی تعمیر میں بہت مدد ملے گی ۔ چندر شیکھر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے مشورہ کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ رام مندر اس بار تعمیر ہوجائے ۔ ہمارا یہ احساس ہے کہ رام مندر کی تعمیر کیلئے اتفاق رائے پیدا ہوجائیگا ۔ خود مسلم برادری کے موقف میں محسوس کئے جانے کے قابل تبدیلی آگئی ہے کہ وہاں اکثریتی برادری کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے رام مندر تعمیر ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ دستور کے مطابق کوئی حل دریافت کیا جانا چاہئے اور ایودھیا مسئلہ کو مزید تاخیر کا شکار نہیں کیا جانا چاہئے ۔ آر ایس ایس لیڈر نے کہا کہ اگر ہم کوئی حل دریافت کرلیتے ہیں اور وہاں ایک مندر تعمیر ہوجاتا ہے تو اس سے قوم کی تعمیر میں بہت مدد ملے گی ۔ اب اس کیلئے وقت سازگار ہے ۔ سارے ایودھیا میں خود مسلم قائدین نے وہاں رام مندر تعمیر کئے جانے کی حمایت کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT