Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / ایودھیا میں متنازعہ مقام کیلئے مبصرین کے تقرر کی ہدایت

ایودھیا میں متنازعہ مقام کیلئے مبصرین کے تقرر کی ہدایت

نئی دہلی ۔11 ستمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے آج چیف جسٹس الہٰ آباد ہائیکورٹ کو ہدایت دی ہے کہ ایودھیا میں متنازعہ رام جنم بھومی ۔ بابری مسجد مقام کی دیکھ بھال و نگرانی کیلئے دو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کا اندرون 10یوم بحیثیت مبصر تقرر کرے۔ چیف جسٹس دیپک مشرا کی زیرقیادت بنچ نے یہ احکام اُس وقت جاری کئے جب سینئر ایڈوکیٹ راکیش دیویدی نے الٰہ آباد ہائیکورٹ رجسٹری کی جانب سے پیش ہوتے ہوئے مطلع کیا کہ مبصرین میں سے ایک سبکدوش ہوچکے ہیں اور دیگر دوسرے کو ہائیکورٹ جج کی حیثیت سے ترقی دی گئی ہے۔ انھوں نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ججس اور اسپیشل ججس کی ایک فہرست عدالت کو پیش کی جنھیں بحیثیت مبصر تقرر کیلئے غور کیا جاسکتا ہے ۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ فہرست کافی طویل ہے لہذا الٰہ آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس یہ تقرر کریں۔

TOPPOPULARRECENT