Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / ایودھیا میں مسلمانوںکی رام لیلا

ایودھیا میں مسلمانوںکی رام لیلا

لکھنؤ ۔ 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) رامائن صرف مذہبی یا لسانی اختلافات کی حدود میں بند نہیں کی جاسکتی۔ یہ سرحدوں سے بھی ماورا ہے۔ پہلی بار تقریباً 12 مسلم فنکار متوطن انڈونیشیاء ناظرین کو محظوظ کریں گے اور ایودھیا اور لکھنؤ میں رامائن کے مناظر پیش کریں گے۔ انڈونیشیاء کی رام لیلا سمیتی ان مناظر کو ایودھیا اور لکھنؤ میں 13 تا 14 ستمبر پیش کرے گی۔ یوپی امور مذہبی و ثقافتی کے وزیر لکشمی نارائن چودھری نے کہا کہ تمام فنکار مسلمان ہیں۔ ان میں سے کوئی بھی گوشت خور نہیں ہے۔ وہ تشدد کی کسی بھی نوعیت کو تسلیم نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے جبکہ رام لیلا کا ریاست میں اہتمام کیا جارہا ہے۔ فنکار لکھنؤ میں 13 ستمبر اور ایودھیا میں 15 ستمبر کو اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT