Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / ایودھیا کے شہریوں کا سپریم کورٹ کی تجویز کا خیرمقدم

ایودھیا کے شہریوں کا سپریم کورٹ کی تجویز کا خیرمقدم

ایودھیا ۔ /21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایودھیا کے مقامی شہریوں نے سپریم کورٹ کی عدالت کے باہر رام جنم بھومی بابری مسجد اراضی تنازعہ کی یکسوئی اور اس کے لئے چیف جسٹس آف انڈیا کی ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم کیا ہے ۔ ایک مقامی عالم دین مولانا تبریز احمد نے کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے ۔ ایودھیا میں ہندو اور مسلمان ملکر جلکر رہتے ہیں۔ مندر مسجد تنازعہ کی وجہ سے دونوں میں نااتفاقی پیدا ہوگئی تھی ۔ سپریم کورٹ کی تجویز سے تناؤ کی خوشتگوار یکسوئی ممکن ہے ۔

 

کالا دھن کے خلاف حکومت کی 40 ترمیمات
نئی دہلی۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے 7 ہفتے قدیم فینانس بل 2017ء میں 40 ترمیمات پیش کرتے ہوئے ایک عدیم المثال اقدام کیا۔ تمام اپوزیشن پارٹیوں نے اس اقدام کی سخت مذمت کی۔

TOPPOPULARRECENT