Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایوینجرس کے نام سے نئی گیمس متعارف

ایوینجرس کے نام سے نئی گیمس متعارف

نئی دہلی ۔4فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے ذریعہ ان دنوں کھیل کے شعبہ میں آن لائن گیمس کے مقابلے دنیا بھر میں اپنی مقبولیت حاصل کررہے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں باضابطہ آن لائن گیمس کا انعقاد اور کروڑوں روپئے کے انعامات دیئے جاتے ہیں ۔ اس شعبہ میں تیزی کے ساتھ ترقی ہورہی ہے اور اب رواں ہفتہ وارنر برادرس انٹریکٹیو انٹرنیشنل گیمس نے ٹی ٹی گیمس کے ساتھ اپنا اشتراک کرتے ہوئے مارول ایوینجرس نامی گیمس متعارف کئے ہیں ۔ یہ گیمس پلے اسٹیشن فور اور ایکس باس ون کے لئے دستیاب ہے ۔ علاوہ ازیں پی سی پربھی یہ گیمس قابل استعمال ہیں ۔ ان گیمس میں کھلاڑی ہلک ‘ آئرن میان ‘ کیپٹن امریکہ اور تھور جیسے مشہور کرداروں کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT