Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / ایٹمی پلانٹ سے بھاری پانی خارج، تابکاری اثر نہیں

ایٹمی پلانٹ سے بھاری پانی خارج، تابکاری اثر نہیں

احمدآباد ، 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے ضلع سورت میں ککراپار اٹامک پاور اسٹیشن کی دو 220 میگا واٹ یونٹس میں سے ایک کو آج بھاری پانی ( ڈیوٹیریم آکسائیڈ) کے اخراج پر بند کردینا پڑا اور عارضی طور پر ایمرجنسی کی صورتحال کا اعلان کیا گیا لیکن کوئی تابکاری اخراج نہیں ہوا اور تمام ورکرز سلامت ہیں۔ عہدیداروں کے مطابق بھاری پانی جو نیوکلیر ری ایکٹر کور کو ٹھنڈا کرنے میں استعمال کیا جاتا ہے، اس کے اخراج کا صبح لگ بھگ 9 بجے پتہ چلا اور کچھ دیر میں اس مسئلہ کو دور کردیا گیا اور پھر جلد ہی عارضی ایمرجنسی کی برخاستگی ہوئی۔ سورت ڈسٹرکٹ کلکٹر راجیندر کمار نے کہا کہ اس پلانٹ سے کوئی تابکاری اثر خارج نہیں ہوا اور صورتحال قابو میں ہے۔

TOPPOPULARRECENT