Friday , October 20 2017
Home / دنیا / ایٹمی ہتھیار امن کے ضامن نہیں، ICAN کے سربراہ کا موقف

ایٹمی ہتھیار امن کے ضامن نہیں، ICAN کے سربراہ کا موقف

اقوام متحدہ۔ 7 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) اس سال کے نوبل امن انعام کی حق دار قرار پانے والی اینٹی نیوکلیئر مہم کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ دنیا میں جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کی کوششوں میں مصروف اس مہم کو اس معتبر ایوارڈ سے نوازے جانے سے یہ پیغام ملتا ہے کہ سلامتی کی خاطر جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوشش ناقابل قبول ہے۔ ICAN نامی یہ بین الاقوامی مہم جوہری ہتھیاروں سے ہونے والی تباہ کاریوں کی طرف توجہ مبذول کرانے کی کوششوں میں ہے۔ اس مہم کے سربراہ کے مطابق ایٹمی ہتھیار امن کے ضامن نہیں ہوسکتے۔

 

قطر اسٹاک ایکسچینج پر خلیجی بحران کااثر
لندن۔ 7 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) قطر کے پڑوسی ممالک کی جانب سے 5 جون کو شروع ہونے والے دوحہ بائیکاٹ کے نتیجے میں قطر کا اسٹاک ایکسچینج ریکارڈ خسارے سے دوچار ہوا ہے۔مالی بحران کے سبب ایکسچینج میں اربوں قطری ریال بے اثر بن گئے اور حصص اپنی مارکیٹ ویلیو کا ایک چوتھائی حصّہ کھو دینے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ یہ صورتحال جاری رہی تو سال کے اختتام تک خسارہ اس سے کہیں زیادہ ہو چکا ہو گا۔یاد رہے کہ قطر کی جانب سے دہشت گردی کی معاونت اور فنڈس کی فراہمی کے سبب چار ممالک سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر نے جون کے پہلے ہفتے سے دوحہ کا مکمل بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

TOPPOPULARRECENT