Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / ایٹہ میں بی جے پی رکن اسمبلی کے بھائی کی غنڈہ گردی کیخلاف مظاہرہ

ایٹہ میں بی جے پی رکن اسمبلی کے بھائی کی غنڈہ گردی کیخلاف مظاہرہ

سیونی میں دو گروپوں میں جھڑپ کے بعد آر ایس ایس عہدہ دار سمیت دو ہلاک
ایٹہ21اگست (سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش میں ایٹہ کے مرھچح حلقہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی رکن اسمبلی کے بھائی کی مبینہ غنڈہ گردی اور بے قصورلوگوں پر فرضی مقدمہ درج کرنے کے خلاف آج سینکڑوں لوگوں نے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس ایس پی) دفتر کا گھیراؤ کیا۔سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ضلع صدراشرف حسین اور سابق ممبر اسمبلی امت یادو عرف ٹیٹو کی قیادت میں نیازنگرکے سینکڑوں لوگوں نے مارھرا کے بی جے پی ممبر اسمبلی وریندر لودھی کے بھائی رویندر کی مبینہ غنڈہ گردی اور معذور نوجوان اور فوج میں تعینات جوان سمیت 11 بے قصور لوگوں پر لوٹ ، قتل کی کوشش کی فرضی رپورٹ درج کرانے کی مخالفت میں ایس ایس پی آفس کا گھیراؤ کیا۔مشتعل لوگو ں نے رویندر سمیت سات نامزد اور 12 نامعلوم حمایتیوں کے خلاف ایس ایس پی اکھلیش کمار چورسیا کو تحریر دی۔ تحریر میں کہا گیا ہے کہ رویندر اور ان کے حامیوں نے سرعام علاقے کے لوگوں کو مارا پیٹا یہاں تک کہ خواتین و بچوں کو بھی نہیں بخشا۔مخالفت کرنے وا لوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔اس سلسلے میں چورسیا نے کہا کہ معاملہ ان کے نوٹس میں آیا ہے ۔ معاملے کی جانچ کے بعد اصل حقائق کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔سیونیسے موصولہ اطلاع کے بموجب مدھیہ پردیش کے ضلع سیونی میں دو گروپوں کے مابین جھڑپ کے بعد راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ایک عہدہ دار اور ان کے بھائی کی موت ہوگئی۔کانہیواڑہ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مہرا پپریا گاؤں میں کل شام گئے آپسی رنجش کے سبب دو فریقوں میں خونی جھڑپ شروع ہوگئی جس کے دوران ایک فریق کے تقریباً 16 افراد مسلح ہو کر آئے اور دوسرے فریق کے چار لوگوں پر حملہ کرکے انہیں بری طرح زخمی کردیا۔ اس واقعہ میں ایک فریق کے چار افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے ۔ انہیں علاج کیلئے ناگپور ریفر کردیا گیا تھا جن میں سے دو راستے میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے ۔ پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد لاشیں ان کے رشتہ د اروں کے حوالے کردی گئی ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT