Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / ایپا مندرمیں خواتین کے داخلے پر پابندی

ایپا مندرمیں خواتین کے داخلے پر پابندی

تروپتی دیسائی کے اعلان کے پیش نظر حکومت کی وضاحت
شبر ملائی (کیرالا)۔ 26 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کیرالا نے آج بتایا کہ بھوماتابریگیڈ کی سربراہ تروپتی دیسائی کو یہاں ایپا مندر میں داخلے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ تنظیم کے کارکن 100 خواتین کے ساتھ مشہور پہاری مندرمیں داخلے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ ریاستی وزیر انڈومنٹ مسٹر کے سریندرن نے بتایا کہ عہد قدیم سے ہی اس مندر میں 10 تا 50 سال عمر کی خواتین کے داخلے پر پابندی ہے ۔ چونکہ شبرملائی مندر کا انتظامیہ ٹرونکورویواسم بورڈ چلاتا ہے لہذا اس کی روایت اور قواعد کا ہر ایک پر اطلاق ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام عمر کی خوا تین کے داخلے کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اور مذہبی رسم و رواج میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جائیں۔ تاوقتیکہ سپریم کورٹ کوئی قطعی فیصلہ نہیں کرتی۔ سی پی ایم کی زیر قیادت ایل ڈی ایف حکومت کا موقف گزشتہ ماہ سپریم کورٹ میں پیش کردہ حلفنامہ کے بعد سامنے آ یا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی شبرملائی مندر میں تمام عمر کی خ واتین کے داخلے کے حق میں ہے ۔ حال ہی میں تروپتی دیسائی نے یہ اعلان کیا تھا کہ 100 خواتین کے ساتھ آئندہ ماہ لارڈ ایپا مندر میں داخل ہوں گی اور ان کے منصوبہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ قبل ازیں دیسائی نے شانی شنگناپورہ ترمیکایشور شیوا مندر اور حاجی علی درگاہ میں خوا تین کے داخلے کیلئے کامیاب مہم چلائی تھی۔

TOPPOPULARRECENT