Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / ’’ایپل‘‘ کمپنی کا بائیکاٹ کیا جائے : ڈونلڈ ٹرمپ

’’ایپل‘‘ کمپنی کا بائیکاٹ کیا جائے : ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ۔ 20 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں صدارتی انتخابات کے ممکنہ ریپبلکن امیدواروں میں سبقت رکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ معروف انفارمیشن گروپ ’’ایپل‘‘ کا اس وقت تک بائیکاٹ کیا جانا چاہئے جب تک وہ ڈسمبر میں سان برنرڈینو کے ایک حملہ آور کے آئی فون کا کوڈ کھول نہیں دیتی۔جنوبی کیرولائنا کے یولیز آئی لینڈ میں جہاں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار کا انتخاب کے سلسلے میں ہفتے کے روز ووٹنگ ہورہی ہے، ایک ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’’ایپل کمپنی پر لازم آتا ہے کہ وہ اس فون کا کوڈ کھولے‘‘۔انہوں نے کہا کہ ’’ میں سمجھتا ہوں کہ آپ لوگوں کو ایپل کمپنی کا بائیکاٹ کرنا چاہیے جب تک کہ وہ اس پاس ورڈ کو ظاہر نہ کردے‘‘۔ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ ’’ یہ فون اس بدمعاش نوجوان کی ملکیت نہیں ہے جس نے ان تمام تر لوگوں کو ہلاک کیا، یہ تو حکام کی ملکیت ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT