Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایچ آئی ایل کے شائق ہیں آسٹریلیائی کھلاڑی:کریگ

ایچ آئی ایل کے شائق ہیں آسٹریلیائی کھلاڑی:کریگ

نئی دہلی، 9جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جونیئر ورلڈ کپ میں آسٹریلیائی ٹیم کے کھلاڑی رہے ٹام کریگ نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی ہاکی انڈیا لیگ (ایچ آئی ایل ) کے بڑے پرستار ہیں اور وہ بھی اُن ہی میں سے ایک ہیں۔ اتر پردیش میں حالیہ جونیئر ورلڈ کپ میں کریگ آسٹریلین ٹیم کا حصہ رہے تھے اور سیمی فائنل مقابلے میں ہندستان کے ساتھ 2۔2 سے ڈرا مقابلے میں اہم کردار ادا کیا تھا حالانکہ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ہندستان نے مقابلہ 4-2سے جیتا تھا۔ کریگ جوابی حملے میں ماہر مانے جاتے ہیں اور وہ ایک بار پھر اپنی اس صلاحیت کو ہاکی لیگ کے ذریعے ظاہر کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ممبئی میں 21جنوری سے شروع ہونے جا رہی لیگ میں کریگ کلنگا لانسرس ٹیم کا حصہ ہیں۔ کلنگا نے کریگ کو 67,000 ڈالر کی قیمت پر خریدا تھا۔ کریگ نے لیگ کے تئیں اپنا جوش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس لیگ کو ٹی وی پر دیکھا کرتے تھے اور انہیں اس میں بہت مزہ آتا تھا اور اب وہ اس کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT