Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ایچ ایس ناندیڑ تا نئی دہلی کے مابین دو خصوصی ٹرینیں

ایچ ایس ناندیڑ تا نئی دہلی کے مابین دو خصوصی ٹرینیں

حیدرآباد ۔ 4 ۔ نومبر : ( آئی این این ) : دہلی میں سنت نرنکاری منڈل کنونشن کے پیش نظر مسافرین کے زائد ہجوم سے نمٹنے کے لیے ساوتھ سنٹرل ریلوے ایچ ایس ناندیڑ اور نئی دہلی براہ اورنگ آباد اور بھوسوال کے مابین دو خصوصی ٹرینیں چلائے گا ۔ شیڈول کے مطابق ٹرین نمبر 02421 ایچ ایس ناندیڑ ۔ نئی دہلی اسپیشل ٹرین 12 نومبر ( جمعرات ) کو 11-50 بجے ایچ ایس ناندیڑ سے روانہ ہو کر جمعہ کو 21-50 بجے نئی دہلی پہنچے گی ۔ واپسی میں ٹرین نمبر 02422 نئی دہلی ۔ ایچ ایس ناندیڑ اسپیشل ٹرین 14 نومبر ( ہفتہ ) کو 6-30 بجے نئی دہلی سے روانہ ہو کر اتوار کو 10 بجے ایچ ایس ناندیڑ پہنچے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT