Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایچ سی اے لیگ کرکٹ مزمل کو میچ میں 8 وکٹیں

ایچ سی اے لیگ کرکٹ مزمل کو میچ میں 8 وکٹیں

حیدرآباد ، 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سی سی او بی کے مزمل نے ایچ سی اے کے زیراہتمام ٹو ڈے لیگ میچ میں ٹیم اسپیڈ کے خلاف 8 وکٹیں حاصل کئے جس کی مدد سے اُن کی ٹیم نے بہ آسانی کامیابی حاصل کرلی، جس میں بیٹنگ کا بھی بڑا دخل رہا۔ ڈی ایم آر سی۔2 پر کل اور آج منعقدہ میچ میں ٹیم اسپیڈ نے پہلے بیٹنگ کی لیکن اس کی اننگز مزمل کے 6/58 کے نتیجہ میں 140 پر سمٹ گئی۔ سی سی او بی نے جوابی اننگز میں شاندار 348 رنز بنائے جو 208 رنز کی سبقت ہوئی۔ تاہم ٹیم اسپیڈ دوسری اننگز میں 151 پر ڈھیر ہوگئی، جس میں مزمل نے 2 وکٹ لئے۔

TOPPOPULARRECENT