Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایچ سی اے کا سابق انتظامیہ مقدمہ خارج کروانے کا خواہاں

ایچ سی اے کا سابق انتظامیہ مقدمہ خارج کروانے کا خواہاں

حیدرآباد۔9 جون (سیاست ڈاٹ کام )حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن (ایچ سی اے) کا سابق انتطامیہ ہائی کورٹ میں چل رہے مقدمہ کو یہ کہتے ہوئے خارج کروانے کا خواہاں ہے کہ اس مقدمہ کی کوئی قانونی حثیت نہیں ہے ۔ ہائی کورٹ میں ایچ سی اے کے سابق انتطامیہ کے خلاف فنڈس میں بدعنوانیوں کا مقدمہ چل رہا ہے۔ایچ سی اے کے سابق صدر ارشد ایوب کے علاوہ سابق  3 عہدہداروں جن میں ڈی ایس چلا پتی  ‘کے جان منوج اور آر دیو راج شامل ہیں انہوں نے عدالت میں تازہ درخواست داخل کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ پبلک سروینٹس کے زمرے میں نہیں آتے لہذا ان کے خلاف دائر کردہ مقدمہ خارج کیا جائے۔علاوہ ازیں انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی ہے کہ ان کے خلاف جو چارج شیٹ داخل کی گئی ہے وہ پی سی ایکٹ کے تحت نہیں آتی ہے۔شالیمار کرکٹ الیون نے ایچ سی اے کے سابق انتظامیہ کے خلاف فنڈس میں خردبرد کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک مقدمہ دائر کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT