Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ایچ سی یو اکیڈیمک کونسل کا آج اجلاس

ایچ سی یو اکیڈیمک کونسل کا آج اجلاس

حیدرآباد 5 اپریل (پی ٹی آئی) حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی (ایچ سی یو) کل چہارشنبہ کو یہاں منعقد شدنی اپنی 76 ویں اکیڈیمک کونسل کے اجلاس میں ایک امتیازی سلوک کے انسداد کیلئے ایک افسر اور ثالثی کے تقرر اور مساویانہ مواقع فراہم کرنے والے سل کی تشکیل پر تبادلہ خیال کرے گی۔ حال ہی میں ایک دلت ریسرچ اسکالر روہت ویمولہ کی خودکشی اور وائس چانسلر اپا راؤ پوڈیلی کی رخصت سے واپسی کے بعد دوبارہ رجوع بکار ہونے کے خلاف ایچ سی یو میں بڑے پیمانے پر احتجاج ہوا تھا۔ حکومت ہند کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ ملک کی بہترین یونیورسٹیوں میں ایچ سی یو کو چوتھا مقام حاصل ہونے کے بعد یہ اس کا پہلا اجلاس ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT