Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ایچ سی یو میں سیاسی جماعتوں کے اجلاسوں پر ہائی کورٹ کی پابندی

ایچ سی یو میں سیاسی جماعتوں کے اجلاسوں پر ہائی کورٹ کی پابندی

حیدرآباد 12 اپریل (پی ٹی آئی) حیدرآباد ہائی کورٹ نے آج یہاں اپنے ایک عبوری حکم میں حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے رجسٹرار اور سائبرآباد کے پولیس کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ اس یونیورسٹی کے کیمپس میں کسی بھی سیاسی جماعت یا تنظیم کے اجلاس یا جلسوں کے انعقاد کی اجازت نہ دی جائے۔ واضح رہے کہ ایک دلت ریسرچ اسکالر روہت ویمولہ کی 17 جنوری کو کیمپس میں خودکشی کے بعد ایچ سی یو ایک سنگین تنازعہ کا مرکز بن گئی تھی۔ اس دوران وائس چانسلر اچانک رخصت پر چلے گئے تھے اور حال ہی میں ان کی دوبارہ واپسی کے بعد تعلیم بحال ہوئی ہے۔ جسٹس اے راما لنگیشورا راؤ نے ایک عبوری حکمنامہ میں رجسٹرار یونیورسٹی اور کمشنر سائبرآباد کو ہدایت کی ہے کہ یونیورسٹی کے احاطہ میں کسی سیاسی جماعت یا تنظیم کے اجلاس یا پھر ایسی کسی اشتعال انگیز خطاب کی اجازت نہ دی جائے جس سے فضاء مکدر ہونے کا احتمال ہوسکتا ہے۔ وائس چانسلر کی واپسی کے خلاف مختلف طلبہ تنظیموں نے احتجاج کا دوبارہ آغاز کیا تھا تاہم اُنھیں سمجھاتے ہوئے کلاسیس کا دوبارہ آغاز کیا گیا۔ جی ونود کمار کی درخواست پر عدالت نے یہ احکام جاری کئے۔

TOPPOPULARRECENT