Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ایچ سی یو وائس چانسلر مسئلہ پر آج بائیں بازو کا چلو راج بھون جلوس

ایچ سی یو وائس چانسلر مسئلہ پر آج بائیں بازو کا چلو راج بھون جلوس

حیدرآباد 3 اپریل ( این ایس ایس ) بائیں بازو کی جماعتوں نے وائس چانسلر ایس سی یو اپا راؤ کی بیدخلی کے مطالبہ پر کل 4 اپریل کو چلو راج بھون جلوس کا اہتمام کیا ہے ۔ یہ ریلی خیریت آباد ریلوے اسٹیشن سے 11 بجے دن نکالی جائیگی اور راج بھون کی سمت مارچ کیا جائیگا ۔ واضح رہے کہ ایس سی یو کے وائس چانسلر کے خلاف روہت ویمولہ کی خود کشی کے بعد سے طلبا تنظیمیں اور فیکلٹی ارکان و اساتذہ کی جانب سے مسلسل احتجاج کیا جا رہا ہے اور ان سے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT