Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ایچ سی یو کے چیف پروکٹر کی برطرفی کیلئے جے اے سی کا مطالبہ

ایچ سی یو کے چیف پروکٹر کی برطرفی کیلئے جے اے سی کا مطالبہ

حیدرآباد 19 جولائی (پی ٹی آئی) حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے ایک دلت ریسرچ اسکالر روہت ویمولہ کی موت کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والی جوائنٹ ایکشن کمیٹی برائے سماجی انصاف نے چیف پروکٹر الوک پانڈے کو ان کے عہدہ سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔ کشمیر کی صورتحال پر 16 جولائی کو منعقدہ ایک اجلاس میں جموں و کشمیر میں احتجاجیوں کے خلاف پولیس کارروائیوں کی سخت مذمت کی گئی تھی اور اے بی وی پی کے کارکنوں نے اس اجلاس کی مخالفت کرتے ہوئے منتظمین کے ساتھ ہاتھا پائی کی تھی۔ بعدازاں ایفل کے ایک طالب علم امولک نے ان پر اے بی وی پی کے ارکان کے حملہ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی تھی جس کی روشنی میں جے اے سی نے ایچ سی یو رجسٹرار کے نام ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہاکہ ’’روہت ویمولہ کی موت کی منصفانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کو یقینی بنانے کے لئے ہم پروفیسر الوک پانڈے کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہیں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT