Wednesday , July 26 2017
Home / شہر کی خبریں / ایچ ٹی ڈی ٹیلی فون عدالت 2017

ایچ ٹی ڈی ٹیلی فون عدالت 2017

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : بی ایس این ایل حیدرآباد کے زیر اہتمام ایچ ٹی ڈی ٹیلی فون عدالت ۔ اپریل 2017 پرنسپال جنرل ٹیلی کام ڈسٹرکٹ کی زیر نگرانی منعقد ہوگی ۔ جس میں صارفین کے مسائل کا جائزہ لے کر اس کا ازالہ کیا جائے گا ۔ صارفین عدالت سے رجوع ہونے کے لیے اپنی شکایتیں 17 اپریل2017 تک داخل کرسکتے ہیں ۔ جو مقررہ تاریخ تک متعلقہ اے جی ایم دفتر پرنسپال جنرل منیجر ، حیدرآباد ٹیلی کام ڈسٹرکٹ ، بی ایس این ایل بھون آدرش نگر حیدرآباد کے پتہ پر پہونچ جانے چاہئے ۔ مقررہ تاریخ تک وصول ہونے والے درخواستوں کا جائزہ لینے کے لیے انہیں مقام عدالت تاریخ اور وقت سے متعلق مطلع کیا جائے گا ۔ درخواست گذاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ درخواست میں پتہ ، فون نمبر ، موبائل نمبر ، ای میل ضرور درج کریں ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT