Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ایڈسیٹ 2017 جولائی میں مقرر اتوار کو اعلامیہ کی اجرائی

ایڈسیٹ 2017 جولائی میں مقرر اتوار کو اعلامیہ کی اجرائی

حیدرآباد ۔ 8 ۔ جون : ( این ایس ایس ) : حکومت تلنگانہ کے زیر اہتمام 16 جولائی کو Edcet-2017 منعقد کیا جائے گا جب کہ نتائج 28 جولائی کو اعلان کئے جائیں گے ۔ اس ضمن میں تلنگانہ اسٹیٹ کونسل فار ہائیر ایجوکیشن نے آج ایجوکیشن کامن انٹرنس ٹسٹ ( ایڈسیٹ 2017 ) کے شیڈول کا اعلان کیا ہے ۔ کونسل کی جانب سے 11 جون کو ایڈسیٹ اعلامیہ جاری کیا جائے گا ۔ جس میں تمام تفصیلات اور ریاست گیر سطح پر امتحانی شیڈول درج رہے گا ۔ ایڈسیٹ میں شرکت کے خواہش مند امیدوار 12 جون تا 6 جولائی کے درمیان آن لائن فارم داخل کرسکتے ہیں ۔ جب کہ دیرینہ فیس کے ساتھ آن لائن ادخال فارم کی قطعی اور آخری تاریخ 8 جولائی مقرر رہے گی ۔ کونسل کی جانب سے ریاست کے 14 مراکز پر بیک وقت امتحان منعقد کرنے کی تجویز تیار کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT