Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / ایڈس سے متاثرہ دولہا شادی سے محروم

ایڈس سے متاثرہ دولہا شادی سے محروم

اطلاع ملتے ہی لڑکی نے فی الفور شادی منسوخ کردی
ترونتھاپورم ۔24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک لڑکی کو شادی سے عین قبل یہ پتہ چلا کہ اس کا ہونے والا شوہر ایچ آئی وی پازٹیو سے متاثر ہے اپنی شادی فی الفور منسوخ کردی۔ رشتہ داروں اور دوستوں نے شادی کا منڈپ بھی سجادیا تھا اور بیانر پر دولہا اور دلہن کا نام بھی آویزاں کردیا گیا تھا۔ لیکن ایک شخص نے اتوار کی شب کلکٹر اور ضلع ریونیو آفیسر کو ٹیلیفون کرکے یہ اطلاع دی کہ دولہا ایڈس سے متاثر ہے اور اس خطرناک مرض کا لڑکی والوں سے انکشاف نہیں کیا گیا۔ ضلع کلکٹر نے بتایا کہ شب 9:30 بجے ایک ٹیلیفون کال موصول ہوا جس میں کہا گیا کہ ایچ آئی وی سے متاثرہ لڑکے کا علاج چل رہا ہے جس کے ساتھ ڈائرکٹر میڈیکل سے رابطہ قائم کرکے مذکورہ اطلاع کی تصدیق کروائی گئی اور ریونیو حکام کو ہدایت دی گئی کہ لڑکی کے والدین کا پتہ چلاکر اس مسئلہ سے واقف کروائیں۔ جبکہ یہ لڑکا جولائی 2014ء سے سرکاری ہاسپٹل میں اپنا علاج کروارہا ہے اور میڈیکل رپورٹ، بطور ثبوت حاصل کرلئے گئے اور دلہن کی بہن کو ٹیلیفون پر دولہے کے مرض سے واقف کروادیا تھا لیکن وہ اس اطلاع پر یقین کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ حریف پارٹی کے کارکن شادی روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم سرکاری حکام فی الفور تقریب گاہ پہنچکر میڈیکل رپورٹ حوالے کئے جس کے بعد لڑکی نے اپنی شادی سے دستبرداری اختیار کرلی۔ بالآخر سرکاری عہدیدادروں نے اپنی کامیاب کاوشوں پر مسرت کا اظہار کیا اور اس دن اس لڑکی کی شادی اپنے ایک رشتہ دار سے انجام پائی۔

TOPPOPULARRECENT