Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ایڈمنسٹریٹیو ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس کی دو روزہ کانفرنس کا آغاز

ایڈمنسٹریٹیو ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس کی دو روزہ کانفرنس کا آغاز

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست : ( این ایس ایس) : ڈاکٹر ایم سی آر ایچ آر ڈی انسٹی ٹیوٹ پر ریاستی سطح کے ایڈمنسٹریٹیو ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس

(ATIs) کی ایک باوقار دو روزہ کانفرنس کا آغاز ہوا ۔ مختلف ریاستوں کے ایڈمنسٹریٹیو ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس کے ڈائرکٹرس جنرل اور سینئیر عہدیداروں کی بڑی تعداد اس کانفرنس میں حصہ لے رہی ہے ۔ ونود کے اگروال ، آئی اے ایس ، ڈائرکٹر جنرل ، ڈاکٹر ایم سی آر ایچ آر ڈی انسٹی ٹیوٹ نے افتتاحی خطاب میں اس کانفرنس کو منعقد کرنے کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ مختلف ریاستوں کے اے ٹی آئز کی جانب سے کئی ایک اختراعی اقدامات کئے جارہے ہیں اس لیے ان میں تبادلہ خیال ہونا ضروری ہے تاکہ ایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع ملے ۔ اس سیشن سے مدھو بالا شرما ، ڈائرکٹر جنرل ، ہماچل پردیش انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن ، ستیہ جیت راجن ، ڈائرکٹر جنرل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ حکومت کیرالا نے بھی مخاطب کیا ۔ ڈاکٹر کے تروپتیا ، ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل نے خیر مقدم کیا ۔ ڈاکٹر ڈبلیو جی پرسنا کمار نے شکریہ ادا کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT