Sunday , July 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایڈم ووجز بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوش

ایڈم ووجز بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوش

سڈنی ۔14 فروری (سیاست ڈاٹ کام )آسٹریلیائی کرکٹر ایڈم ووجز نے سر پر گیند لگنے کی وجہ سے ہونے والے زخم کے سبب بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کردیا ۔ مہمان سری لنکائی ٹیم کے خلاف آسٹریلین پرائم منسٹر الیون کی قیادت سے ایک دن قبل انہوں نے بین الااقوامی کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا کسی بھی بین الاقوامی ٹیم کے ساتھ آخری میچ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے آسٹریلیا کی ٹسٹ ٹیم کے بہترین دو سال گزارے اور اس دوران میں ایک ایک منٹ سے لطف اندوز ہوا۔37 سالہ ایڈم ووجز ویسٹرن آسٹریلیا کے شیفلڈ شیلڈ کے میچ میں تسمانیہ کے خلاف سر پر گیند لگنے کے بعد بے ہوش ہو گئے تھے اور اس کے بعد سے کوئی ٹسٹ میچ نہ کھیل سکے۔35 سال کی عمر میں ٹسٹ کرئیر کے آغاز پر سنچری اسکور کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنانے والے ایڈم ووجز نے ایک بہترین وقت اپنی ٹیم کے ساتھ گزارا ۔
لیکن گزشتہ سال جنوبی افریقہ کے خلاف لگاتار دو ٹسٹ میچوں میں ناکامی پر انہیں خارج کر کے پیٹر ہینڈز کومب کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا گیا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کے بعد 15 ٹسٹ میچوں میں ان کی اوسط 95.50 تھی لیکن سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے خلاف بدترین سیریز کے بعد یہ گر کر 61.87 تک پہنچ گئی لیکن اس کے باوجود کم از کم 20 ٹسٹ میچ کھیلنے والے بیٹسمنوں میں ان کی بیٹنگ اوسط عظیم بیٹسمین براڈمین کے بعد سب سے بہترین ہے۔

Leave a Reply

Top Stories

TOPPOPULARRECENT