Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / ایڈیشنل پولیس انسپکٹر چادر گھاٹ معطل

ایڈیشنل پولیس انسپکٹر چادر گھاٹ معطل

خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات کی شکایت پر پولیس کمشنر کی کارروائی
حیدرآباد /25 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر مہیندر ریڈی نے اڈیشنل انسپکٹر چادرگھاٹ مسٹر دھراوت حسین نائیک کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے انہیں معطل کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب انسپکٹر نے حادثہ کے شکار ایک شخص کی بیوی سے مبینہ طور پر ناجائز تعلقات قائم کرتے ہوئے اسے مبینہ طور پر  شادی کرلی ۔ ذرائع نے بتایا کہ انسپکٹر دھراوت حسین جو کچھ وقت کیلئے چھادر گھاٹ پولیس اسٹیشن ہاوز آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے اسی دوران موٹر سائیکل سوار شخص نامعلوم گاڑی کی ٹکر کے سبب حادثہ کا شکار ہوگیا اور شدید زخمی ہونے کے باعث اسے دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا اور وہ طویل عرصہ تک دواخانہ میں شریک رہا ۔ زخمی شخص کی بیوی خاطی ڈرائیور کے خلاف کارروائی کیلئے کئی مرتبہ چادر گھاٹ پولیس اسٹیشن کے چکر لگائے ۔ جہاں پر انسپکٹر نے مبینہ طور پر اسے دوستی کرلی اور بعد ازاں فون پر مسلسل ربط پیدا کرتے ہوئے اسے ناجائز تعلقات پیدا کرلیئے بعد ازاں مذکورہ انسپکٹر نے خاتون سے شادی کرلی اور کرایہ کے مکان میں اس کے ساتھ زندگی گذار رہا تھا ۔ انسپکٹر کی پہلی بیوی کو اس بات کا پتہ چلنے پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور بعد ازاں بیوی نے کمشنر پولیس حیدرآباد سے اس سلسلے میں شکایت درج کروائی ۔ کمشنر نے الزامات کی جانچ کے بعد انسپکٹر کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ واضح رہے کہ ایک طرف پولیس کے امیج کو بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے تو دوسری طرف پولیس عہدیداروں کی روش میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT