Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں کی والدہ محترمہ کے انتقال پر آکلینڈ اور سڈنی میں تعزیتی جلسے

ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں کی والدہ محترمہ کے انتقال پر آکلینڈ اور سڈنی میں تعزیتی جلسے

آکلینڈ (نیوزی لینڈ)۔ 19 جولائی (سید مجیب کی رپورٹ) نیوزی لینڈ کے لئے روزنامہ سیاست کے خصوصی نمائندہ سید مجیب کی اطلاع کے بموجب آکلینڈ میں آج بعد نماز عصر ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں کی والدہ محترمہ کے سانحہ ارتحال پر ایک جلسہ تعزیت منعقد کیا گیا جس میں جامع مسجد آکلینڈ کے امام نے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی۔ اس جلسہ میں جناب ایم ایم بیگ تیموری ، نفیس اختر ، عبدالحق اور دیگر ایڈیٹوریل بورڈ آل نیوزی لینڈ ہندی اُردو کلچرل اسوسی ایشن کے ڈائریکٹرس نے شرکت کی اور ارباب سیاست بشمول جناب زاہد علی خاں، مینیجنگ ایڈیٹر جناب ظہیرالدین علی خاں اور نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خاں کو پرسہ دیا۔ دریں اثناء سڈنی سے عائشہ سلطانہ کی اطلاع کے بموجب آسٹریلیا میں بھی سیاست کی ویب سائیٹ پر جناب زاہد علی خاں کی والدہ محترمہ کے سانحہ ارتحال کی شائع شدہ خبر پڑھنے کے بعد ایک جلسہ تعزیت سڈنی میں منعقد کیا گیا۔

شیعہ زائرین کا قافلہ پاک ۔ ایران سرحد پر سکیورٹی کا منتظر
کراچی۔ 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) تقریباً 1000 شیعہ زائرین گزشتہ ایک ہفتہ سے پاکستان ۔ ایران سرحد پر پھنسے ہوئے ہیں جو بلوچستان کے قریب واقع ہے۔ تمام زائرین اس بات کے منتظر ہیں کہ سکیورٹی اسکارٹ انہیں صوبہ پنجاب میں واقع ان کے مکانات تک چھوڑے۔ تمام زائرین عراق اور ایران میں مقامات مقدسہ کی زیارت کے بعد تفتان سرحدی مستقر پہنچے تھے جو بلوچستان میں واقع ہے تاہم وہاں پہنچنے پر انہیں پتہ چلا کہ انہیں بحفاظت ملتان، خانیوال اور ڈیرہ غازی خان لے جانے کیلئے سکیورٹی اسکارٹ موجود نہیں ہے یا پھر جو اسکارٹ ہے وہ ناکافی ہے۔ شیعہ زائرین خوف زدہ ہیں اور وہ بغیر اسکارٹ کے آگے کا سفر جاری رکھنے میں پس و پیش کررہے ہیں کیونکہ حالیہ دنوں میں انتہاپسند مسلکی تنظیموں کے ذریعہ شیعوں کو نشانہ بناتے ہوئے متعدد حملے کئے گئے جس میں کئی شیعہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق زائرین میں بچے اور خواتین بھی موجود ہیں اور انہیں نہ صرف موسم کی سختی کا سامنا ہے بلکہ ان کا غذائی اسٹاک بھی ختم ہورہا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT