Monday , July 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ایکریسائیٹ کے انوویشن اور آئی ہب کا کے ٹی آر کے ہاتھوں افتتاح

ایکریسائیٹ کے انوویشن اور آئی ہب کا کے ٹی آر کے ہاتھوں افتتاح

حیدرآباد 13فروری (یواین آئی ) تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے دیہی ترقی کیلئے زرعی تحقیق کے ادارہ ایکریسائٹ کے انوویشن اور آئی ہب کا پٹن چیرو میں افتتاح کیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ تلنگانہ میں ایکریسائٹ ادارہ کا بین الاقوامی ہیڈ کوارٹر ہے ۔ یہ ایک سرکردہ ادارہ ہے ۔انہو ں نے اس آئی ہب کے آغاز پر انتظامیہ کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ ٹکنالوجی کی ترقی پر ہمیشہ توجہ دلاتے ہیں۔ٹکنالوجی ایسی ہونی چاہئے جس سے سماج میں تبدیلی آئے ۔ جب تک عوام کی بہتری اور انہیں اونچا اٹھانے کیلئے ٹکنالوجی مددگار نہ ہو عام آدمی کو فائدہ نہیں پہنچ سکتا ۔زرعی شعبہ میں ٹکنالوجی کی تبدیلی اہم ہے جس سے کسانوں کو بااختیار بنایا جاسکتا ہے اور ان کی زندگی میں بہتری لائی جاسکتی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT