Friday , August 18 2017
Home / دنیا / ایکسرے ہتھیار سے مسلمانوں کو ہلاک کرنے کے سازشی پر مقدمہ

ایکسرے ہتھیار سے مسلمانوں کو ہلاک کرنے کے سازشی پر مقدمہ

البانی ۔ 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) نیویارک کے ساکن ایک شخص پر وفاقی عدالت میں ان الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جارہا ہے کہ اس نے ایک موبائیل ایکسرے آلہ کو کچھ اس طرح جوڑا کہ اس کے ذریعہ ایک مسجد اور ایک اسلامی مرکز پر موجود مسلمانوں کو ہلاک کیا جائے۔ ملزم گلینڈن اسکاٹ کرافورڈ نے حالانکہ الزامات کی تردید کی ہے جن میں وہ الزام بھی شامل ہے اس نے عام تباہی کے ہتھیار استعمال کرنے کی سامش رچی۔ اس کے اٹارنی کا استدلال ہیکہ اس کے موکل (ملزم) کو ایف بی آئی کے ذریعہ بنائے گئے خفیہ منصوبہ کے تحت اس معاملہ میں گھسیٹا گیا ہے جبکہ حقیقت یہ ہیکہ اس نوعیت کے کسی جرم کا ارتکاب نہیں ہوا اور مذکورہ آلہ بھی بے ضرر ہے۔ مقدمہ کی سماعت جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT