Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ایکسپورٹ بزنس و ایکسپرٹ فینانس پر تجرباتی اجلاس

ایکسپورٹ بزنس و ایکسپرٹ فینانس پر تجرباتی اجلاس

کل فیڈریشن ہاؤز میں مقرر ، ماہرین کی شرکت و مخاطب کریں گے
حیدرآباد 6 ستمبر (سیاست نیوز) ایکسپورٹ بزنس اور ایکسپرٹ فیانس سے متعلق دلچسپی رکھنے والوں کے فیاپسی کی جانب سے بہترین موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ آج کل تجارت کی جانب دلچسپی دکھارہی نئی نسل کے لئے معاشیات و معاشی نظام میں تجربات حاصل کرنا بہت ہی اہم تصور کیا جارہا ہے۔ ایسے میں ایک تجرباتی سیشن کا انعقاد فیڈریشن ہاؤز حیدرآباد کے آڈیٹوریم 8 ستمبر کے دن عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس سیشن کو ماہرین مخاطب کریں گے۔ فیاپسی کے مطابق مسٹر یوگیش کمار رائے ڈپٹی جنرل منیجر انٹرنیشنل فیانس اینڈ ٹریژری آپریشن سنٹرل بینک آف انڈیا ممبئی مخاطب کریں گے۔ معاشی نظام اور مالیاتی اداروں کے درکار سرمایہ داروں اور سرمایہ داری کے بعد اداروں کی ترقی اور استحکام کے لئے ضروری اقدامات و پالیسیاں کے لئے یہ سیشن مفید ثابت ہوگا۔ اس سیشن میں شرکت کے لئے بھی کوئی داخلہ فیس یا پھر کسی بھی قسم کی کوئی رجسٹریشن فیس مقرر نہیں کی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو موقع فراہم کیا جاسکے۔ تاہم فیاپسی نے درخواست کی ہے کہ ضروری انتظامات کے لئے سیشن میں شرکت کے خواہش مند افراد کو اطلاع کرنا ضروری ہوگا۔ اس سیشن میں شرکت کے خواہشمند افراد محترمہ راجیہ لکشمی سینئر اسسٹنٹ سے اس نمبر پر ربط کرتے ہوئے 8008700257 داخلہ یقینی کروالیں۔

TOPPOPULARRECENT