Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / ایکسیس بینک پر دھاوے

ایکسیس بینک پر دھاوے

نوئیڈا۔18 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) نوئیڈا پولیس نے ایکسیس بینک کے مقامی سی سی ٹی وی فٹیج اور دو کھاتوں کی معاملتوں کی تمام تفصیلات طلب کی ہے ۔ اس بینک برانچ پر محکمہ انکم ٹیکس نے دھاوا کرتے ہوئے 20کمپنیوں کے کھاتوں میں جمع شدہ 60کروڑ روپئے کا پتہ چلایا تھا ۔ دہلی کے ساکن نندو پاسوان نے اپنی شکایت میں دعویٰ کیا تھا کہ کسی نے اس کو کمپنی کا مالک ظاہر کرتے ہوئے کمپنی کے نام پر کرنٹ اکاؤنٹ اور خود اس کے نام پر سیونگ اکاؤنٹ کھولا تھا ۔ محکمہ انکم ٹیکس نے فرضی کھاتوں کو بے نقاب کرتے ہوئے نندو سے پوچھ گچھ کی تھی جس کے بعد اس نے پولیس میں شکایت درج کروایا تھا ۔ انسپکٹر بجیندرا بھانڈا نے کہا کہ ’’ پاسوان نے دعویٰ کیا ہے کہ کسی نے ممانی انٹرنیشنل کمپنی کے نام سے کرنٹ اکاؤنٹ کھولا تھا اور اس کو کمپنی کا مالک بناتے ہوئے اس کے نام پر سیونگس اکاؤنٹس بھی کھولا گیا تھا ‘‘ ۔

TOPPOPULARRECENT