Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / ایکواڈور کا فوجی طیارہ ایمیزون میں تباہ،22 ہلاک

ایکواڈور کا فوجی طیارہ ایمیزون میں تباہ،22 ہلاک

کوئٹو، 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لاطینی امریکا کے ملک ایکواڈور میں ایک فوجی طیارے کے حادثے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ حادثہ منگل کو مشرقی صوبہ پستازا میں ایمیزون کے خطے میں پیش آیا۔ طیارے میں سوار 19 افراد کا تعلق ایکواڈور کی فوج سے تھا جو پیراشوٹنگ کی مشق کیلئے سفر کر رہے تھے۔ اسرائیلی ساختہ اراوا طیارہ مقامی وقت کے مطابق دن میں 2:30 بجے (19:30 جی ایم ٹی) پر گر کر تباہ ہوا۔ تاحال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے اور امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔ مقامی خبر رساں ادارہ کے مطابق مہلوکین میں دو پائلٹ اور ایک میکانک شامل ہیں۔ ایکواڈور کے صدر رافیل کوریا نے ٹوئٹر پر کہا  ہے کہ کوئی بچ نہیں سکا۔ ہماری نیک خواہشات خاندان والوں اور مسلح افواج کے ساتھ ہیں۔ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے۔ صدر نے وزیر دفاع ریکارڈو پٹینو کو جائے حادثہ پر پہنچنے کا حکم بھی دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT