Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / ایکوریڈر میں زلزلہ کا ایک اور جھٹکا کا 1700 افراد ہنوز لاپتہ

ایکوریڈر میں زلزلہ کا ایک اور جھٹکا کا 1700 افراد ہنوز لاپتہ

واشنگٹن۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایکویڈر کے ساحل پر ایک بار پھر زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔ ریختر پیما پر جس کی شدت 6.1 بتائی گئی جبکہ صرف کچھ روز قبل جنوبی امریکی ملک میں 7.8 شدت کے زلزلہ نے کافی تباہیاں بچائی تھی۔ زلزلہ کا مبداء یہاں سے 25 کیلومیٹر مغرب میں موئسنے اور 73 کیلومیٹر مغرب اور جنوب مغرب میں واقع پرپیشیا میں واقع تھا۔ سونامی وارننگ نہیں دی گئی۔ گزشتہ ہفتہ آئے زلزلہ میں اب تک بچاؤ کاری عملہ تندہی سے مکانات اور ہوٹلس کے ملبہ میں پھنسے ہوئے افراد کو بچانے میں مصروف ہے جبکہ 1700 افراد ہنوز لاپتہ بتائے گئے ہیں۔

دو مسافر بسوں میں ٹکر ، 12 افراد ہلاک
ڈھاکہ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے رنگ پور ڈسٹرکٹ میں دو مسافر بسوں کی آمنے سامنے ٹکر ہوجانے سے کم و بیش 12 افراد ہلاک اور دیگر 50 زخمی ہوگئے۔ مہلوکین میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہے، جو جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہوگئے۔ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے رنگ پور دیناج پور ہائی وے پر رونما ہوئے۔ دریں اثناء ترنگنی پولیس آفیسر عبدالعزیز نے بھی 12 افراد کی ہلاکت کی توثیق کی اور کہا کہ 12 کے منجملہ 10 افراد جائے، حادثہ پر ہی دَم توڑ گئے جبکہ مابقی دو ہاسپٹل میں علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دیناج پور سے رنگ پور اور سیلہٹ سے دیناج پور جانے والی بسوں میں تصادم ہوگیا۔ اب تک حادثہ کی وجوہات کا پتہ نہیں چلا ہے، جس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT