Friday , June 23 2017
Home / دنیا / ایکوسٹا امریکی وزیر محنت نامزد

ایکوسٹا امریکی وزیر محنت نامزد

واشنگٹن، 17فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے قومی محنت بورڈ کے سابق رکن الیکزینڈر ایکوسٹا کو ملک کا وزیر محنت نامزد کیا ہے ۔ایکوستا فی الحال میامی میں فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی میں لا اسکول کے ڈین ہیں ۔ وہ ٹرمپ کابینہ کے لئے منتخب کئے گئے۔ پہلے ہسپانوی امریکی بھی ہیں۔اس عہدے کے لئے مسٹر ٹرمپ کی پہلی پسند اینڈریو پجڈر نے مختلف تنازعات میں اپنا نام آنے اور اس کے بعد ممبران کانگریس کے ووٹ حاصل نہ کرپانے کے اندیشہ کی وجہ سے بدھ کو اس عہدے سے نام واپس لے لیا تھا۔ اس کے ایک روز بعد ہی مسٹر ایکوسٹا کو اس عہدے کے لئے نامزد کیا گیا ہے ۔
مسٹر ایکوسٹا نے کہا کہ میں صدر اور انکے معاونوں کے مجھ پر اعتبار کرنے کا شکر گذار ہوں۔ میں امریکی محنت کشوں کے لئے انتھک کام کرنے کا عزم رکھتا ہوں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT