Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ایکیبانہ اینڈ پینٹنگ ایگزیبیشن ۔ فلورل فیسٹ

ایکیبانہ اینڈ پینٹنگ ایگزیبیشن ۔ فلورل فیسٹ

حیدرآباد ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( این ایس ایس ) : ایکیبانا انٹرنیشنل حیدرآباد چیاپٹر بہ تعاون النکریتا آرٹ گیلری 24 اکٹوبر کو 6 بجے شام النکریتا آرٹ گیلری 41-A کاکتیہ ہلز ( کاووری ہلز ) مادھا پور پر ایکیبانا اینڈ پینٹنگ ایگزیبیشن ۔ فلورل فیسٹ کا اہتمام کررہا ہے ۔ اپولو ہاسپٹل سے سنگیتا ریڈی مہمان خصوصی ہیں اور پروفیسر انجنی ریڈی سابق ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ ، پینٹنگ ، جے این اے ایف اے یو مہمان اعزازی ہوں گے ۔ مسز اودیا چیلوویرو کی پینٹنگس کی نمائش اس موقع پر کی جائے گی ۔ النکریتا آرٹ گیلری کے پریس نوٹ کے مطابق ایکیبانا ایگزیبیشن 26 اکٹوبر تا 11 نومبر صبح11  بجے دن تا 7 بجے شام جاری رہے گی ۔ آرگنائزر ریکھا ریڈی کے بموجب جن کی معاونت میناکشی سجنانی کررہی ہیں ۔ ایکیبانا انٹرنیشنل حیدرآباد چیاپٹر کا ہر ممبر آئرس اودیا چیلوویرو کی ہم عصر پینٹنگس کے موضوع پر مبنی ایکیبانا انتظام سے مختلف تخلیقی پینٹنگ کی نمائش کرے گا جو ڈسپلے پر بھی رکھی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کیلیے پرشانتی گوئل ڈائرکٹر سے فون نمبر 999999991 ، 9885080296 ۔ اوما چیگورو پتی سے فون 9849032881 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT