Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / ایک اور سابق فوجی ہاسپٹل میں شریک

ایک اور سابق فوجی ہاسپٹل میں شریک

نئی دہلی 29 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ایک رتبہ ۔ ایک وظیفہ اسکیم پر جلد از جلد عمل آوری کے مطالبہ پر سابق فوجیوں کے احتجاج کے سلسلہ میں غیر معینہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ایک ریٹائرڈ حوالدار کو آج اچانک طبیعت بگڑ جانے پر آرمی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ یونائیٹیڈ فرنٹ آف ایکس سرویس مین کے ذرائع نے بتایا کہ حوالدار ابھیشک سنگھ جوکہ گزشتہ کئی دنوں سے بھوک ہڑتال پر تھے آج طبیعت خراج ہونے پر ہاسپٹل سے رجوع کردیا گیا۔ علاوہ ازیں مزید 4 احتجاجیوں کو بھی خرابی صحت کی شکایت پر بھوک ہڑتال سے اٹھادیا گیا۔ ساق فوجیوں کا احتجاج 76 ویں دن میں داخل ہونے کے باوجود OROP پر تعطل برقرار ہے۔ جبکہ حکومت نے کل اس مطالبہ کی یکسوئی کے لئے مزید مہلت طلب کی تھی۔ ملک بھر میں22 لاکھ ریٹائرڈ فوجیوں اور 6 لاکھ جنگی بیواؤں کا مطالبہ ہے کہ اسکیم کے فوائد فی الفور فراہم کئے جائیں اور ان کے وظائف میں یکسانیت پیدا کی جائے۔

TOPPOPULARRECENT