Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایک اوور میں 6 وکٹوں کا ریکارڈ

ایک اوور میں 6 وکٹوں کا ریکارڈ

لندن ۔12 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )فلاڈیلفیا کے کمسن کرکٹر نے لیوک رابنسن انڈر13 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بہترین اوور کردیا۔انگلینڈ کے ڈرہم سٹی میں انڈر 13 مقابلے میں فلیڈیلفیا کے لیوک رابنسن نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو تن تنہا میچ میں فتح دلا دی جس میں انہوں نے ایک ہی اوور میں 6 وکٹیں حاصل کی اور اس طرح وہ ایک اوور میں ڈبل ہیٹ ٹرک کرنے والے بھی بولر بن گئے۔فلیڈیلفیا کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف دس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور جواب میں لینگے پارک نے ایک وکٹ کے نقصان پر دس رنز بنائے تھے کہ لیوک اپنا تیسرا اور آخری اوور کرنے کیلئے میدان میں آئے لیکن کسی کو خبر نہ تھی اگلی چھ گیندوں میں وہ نئی تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے اوور کی تمام چھ گیندوں پر وکٹیں لے کر دو ہیٹ ٹرک کرنے کے علاوہ ایک ہی اوور میں چھ وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دے دیا اور لینگے پارک کی ٹیم 18 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ابھی تک عہدیداروں نے اس کے عالمی ریکارڈ ہونے کی تصدیق نہیں کی لیکن ممکنہ طور پر یہ کرکٹ کی 149 سالہ طویل تاریخ کا واحد اور انوکھا واقعہ ہے اور جلد اس کا اعلان کردیا جائے گا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT