Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ایک بڑے فن کار کیلئے والدین کی تربیت بہت اہم

ایک بڑے فن کار کیلئے والدین کی تربیت بہت اہم

چومحلہ پیالیس میں ڈرامہ ’’قلی دلوں کا شہزادہ‘‘ کی پیشکشی کے موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کا خطاب
حیدرآباد۔12 جون (پریس نوٹ) ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمود علی نے بین الاقوامی سطح پر مشہور ڈرامہ قلی دلوں کا شہزادہ‘‘ میں شرکت کی جسے حکومت تلنگانہ کے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی جانب سے حال میں یہاں چومحلہ پیالیس میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے محمود علی نے کہا کہ ایک بڑے فنکار کے لئے اس کے والدین کی تربیت نہایت اہم ہوتی ہے۔ قادر علی بیگ مرحوم اور ان کی اہلیہ محترمہ بیگم رضیہ بیگ نے پدماشری محمد علی بیگ کی شکل میں حیدرآباد کو ایک اہم فنکار دیتے ہوئے اسے ثابت کیا ہے۔ یہ ان کی بہترین پرورش اور تربیت کے نتیجہ میں ان کے فرزند محمد علی بیگ میں تہذیب و تمدن اور اخلاق کے اوصاف نمایاں ہیں جنہوں نے اپنے فن کے ذریعہ حیدرآباد کو کئی بین الاقوامی اعزازات دلائے جس میں انہیں فرانس، انگلینڈ، کینیڈا، امریکہ، ترکی میں اعزازات سے نوازا گیا۔ جناب محمود علی نے کہا کہ یہ محمد علی بیگ کے والدین کی تربیت اور دعاؤں کا نتیجہ ہی ہے کہ انہیں آج اسٹیج کی دنیا میں بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل ہوئی ہے اور ان کے فن کی ستائش کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کا احترام کرنے کی یہ ایک مثال ہے اور مسلمان اس پر عمل پیرا ہوں۔ جناب محمود علی نے شاعر بادشاہ قلی قطب شاہ کے بارے میں اس کی زندگی کے بارے میں بھی کہا جو بانی شہر حیدرآباد تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے گنگا جمنی تہذیب کو اپنایا جارہا ہے جو دکن میں قلی قطب شاہ کی دین ہے جس نے گنگا جمنی تہذیب کو فروغ دینے میں اہم رول ادا کیا تھا۔ اس ڈرامہ کو محمد علی بیگ نے ویٹرن ایکٹرس رشمی سیٹھ، وجئے پرساد، ایس اے مجید اور نور بیگ کے ساتھ ڈائریکٹ کیا ہے اور اس میں محمد محبوب بندہ نوازی اینڈ سنس کی جانب سے قوالی کا پروگرام بھی پیش کیا گیا۔ اس ڈرامہ کو دیکھنے والوں میں ممتاز شخصیتوں میں کمشنر اطلاعات و تعلقات نوین متل، رنگاریڈی ڈسٹرکٹ کلکٹر رجت کمار، بیگم رضیہ بیگ، ڈاکٹر سرینواس ریڈی، جناب قادرالزماں ، انکم ٹیکس چیف کمشنر اے کے سریواستو اور دوسرے شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT