Sunday , April 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایک تھپڑ کے بدلے 100 جہادیوں کی جان لیں گے: گمبھیر

ایک تھپڑ کے بدلے 100 جہادیوں کی جان لیں گے: گمبھیر

نئی دہلی۔13 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر میں انتخابات کے دوران فوج کے جوان پر پتھرائو کرنے پر سخت برہم ہندوستانی سابق کرکٹرس وریندر سہواگ اور گوتم گمبھیر نے اپنے غم و غصہ کا اظہار ٹوئٹر پر سخت بیانات دیتے ہوئے کیا۔ کشمیر انتخابات کے دوران ہندوستانی فوجی پر پتھروں سے ہوئے حملے کا واقعہ سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا جس پر شہریوں نے سخت غصے کا اظہار کیا جس میں برہم گمبھیر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ہماری فوج کے ایک جوان پر مارا جانے والا تھپڑ کے بدلے 100 جہادیوں کی جان لی جائے گی اور جو کوئی بھی آزادی چاہتا ہے وہ یہاں سے چلا جائے کیوں کہ کشمیر ہمارا ہے۔ گمبھیر نے مزید لکھا کہ ہندوستان کے مخالفین یہ بھول بیٹھیں ہیں کہ ہمارا ترنگا یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ زعفرانی رنگ ہمارے غصے کی آگ ہے، سفید رنگ جہادیوں کا کفن ہے اور سبز رنگ دہشت گردی سے نفرت کی علامت ہے۔ علاوہ ازیں سہواگ نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ سی آر پی ایف جوان کے ساتھ جو حرکت ہوئی وہ ناقابل قبول ہے۔ بدتمیزی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT