Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / ایک خاتون اور لڑکی حادثاتی طور پر جھلسنے کے علحدہ واقعات

ایک خاتون اور لڑکی حادثاتی طور پر جھلسنے کے علحدہ واقعات

حیدرآباد /17 نومبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقہ میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو خواتین بشمول ایک لڑکی حادثاتی طور پر جھلس جانے کے سبب فوت ہوگئیں ۔ چندرائن گٹہ پولیس کے مطابق 22 سالہ فرحانہ بیگم جو نصیب نگر چندرائن گٹہ علاقہ کے ساکن عبدالغنی کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی 12 نومبر کو شدید جھلس گئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ میاں پور پولیس کے مطابق 75 سالہ سوچترا جو میاں پور علاقہ کے ساکن درانیل سین کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون دیوالی کے موقع پر آتش بازی کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید جھلس گئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔

TOPPOPULARRECENT