Saturday , May 27 2017
Home / بچوں کا صفحہ / ایک دوسرے کی مدد کیا کرو

ایک دوسرے کی مدد کیا کرو

ایک آدمی کے پاس ایک گھوڑا اور ایک گدھا تھا ۔ وہ ان دونوں کو بازار لے جارہا تھا ۔ آدمی نے اپنا سارا سامان گدھے پر لاد رکھا تھا ۔ گھوڑا غرور سے اکڑتا ہوا چل رہا تھا گدھا بے چار ا بھاری بوجھ کے نیچے دبا جارہا تھا اسے دو قدم چلنا دوبھر ہوگیا تھا ۔ آخر اس نے گھوڑے سے کہا بھائی گھوڑے تھوڑاسا بوجھ تم لے لو میں اتنا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا ۔
گھوڑنے منہ پھیر کر جواب دیا میں کیوں لے لوں مجھے تیری اور تیرے بوجھ کی کیا پرواہ ہے ؟ خبردار جو پھر کبھی مجھ سے بوجھ بانٹنے کو کہا ۔ گدھا خاموش ہوگیا ۔ ابھی وہ تھوڑی ہی دور گئے تھے کہ گدھا تھک کر گر پڑا ، یہ دیکھ کر مالک نے گدھے کا سارا بوجھ اتار کر گھوڑے کی پیٹھ پر لاد دیا ۔ اب گھوڑے سے چلا نہیں جارہا تھا ۔ اس نے بہت ہاتھ پاؤں مارے مگر مالک کے ڈنڈے کے آگے اس کی ایک بھی نہ چل سکی ۔ مجبور ہو کر اسے سارا بوجھ بازار تک لیجانا پڑا راستے میں گدھے نے تھوڑے سے کہا بھائی اگر تم پہلے ہی تھوڑا سا بوجھ لے لیتے تو سارا بوجھ لے کر کیوں چلنا پڑتا ۔ گھوڑے نے شرمندگی سے سرجھکا لیا ۔ دنیا میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جو دوسروں کو مصیبت میں دیکھ کر خوش ہوتے ہیں اور ان کی کوئی مدد نہیں کرتا ۔ اس لئے تو بڑے کہتے ہیں کہ ایک دوسرے کی مدد کیا کرو کیونکہ یہ ہمارا اولین فرض ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT