Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / ایک رتبہ ایک پینشن کے دیرینہ مسئلہ کی یکسوئی ، وزیراعظم مودی کا ادعا

ایک رتبہ ایک پینشن کے دیرینہ مسئلہ کی یکسوئی ، وزیراعظم مودی کا ادعا

نئی دہلی۔ 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ایک رتبہ ایک پینشن کے مسئلہ کی ’’یکسوئی‘‘ کردی گئی ہے۔  انہوں نے احتجاجی سابق فوجیوں سے اپیل کی کہ اعلامیہ میں ’’نرمی‘‘ پیدا کرنے پر اپنا احتجاج ترک کردیں کیونکہ اس سے متعلق مسئلہ عدالتی کمیشن کے سپرد کردیا گیا ہے جسے مسئلہ کی یکسوئی کو ’’بے عیب‘‘ بنانے کے لئے قائم کیا گیا ہے۔کئی سابق فوجیوں نے او آر او پی میں نرمی پیدا کرنے کے خلاف بطور احتجاج اپنے تمغے واپس کردیئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ معلومات دیکھنا چاہتے ہیں ۔ اگر کمیٹی کو کوئی معلومات فراہم کی گئی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت پہلی حکومت ہے جس نے ایسی کمیٹی قائم کی ہے تاکہ ایک رتبہ ایک پینشن اسکیم کو ’’بے عیب‘‘ بنایا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT