Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ایک روپئے میں ایک لیٹر ٹھنڈا صاف پانی شہر کے پندرہ سو مقامات پر مشین سے سربراہی

ایک روپئے میں ایک لیٹر ٹھنڈا صاف پانی شہر کے پندرہ سو مقامات پر مشین سے سربراہی

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : پانی کے شدید بحران کے دوران حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ نے پہلے مرحلہ میں حیدرآباد شہر کے کم از کم ایک ہزار پانچ سو مقامات پر واٹر مشینیں لگاتے ہوئے ایک روپئے میں ایک لیٹر ٹھنڈا اور صاف ستھرا پانی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایسے مشین لگانے کی تجویز ایک جائزہ اجلاس میں پیش کی گئی جس کی صدارت وزیر بلدی نظم و نسق و شہری ترقی کے تارک راما راؤ نے کی ۔ کے ٹی راما راؤ نے اس تجویز پر مثبت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حکام کو ہدایت دی کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر ایسی مشینیں لگائیں جس سے شہری ایک روپیہ کا سکہ مشین میں ڈال کر ایک لیٹر پانی مشین سے حاصل کرسکیں گے ۔ اس پراجکٹ کی وضاحت کرتے ہوئے منیجنگ ڈائرکٹر واٹر بورڈ بی جناردھن ریڈی نے کہا کہ واٹر بورڈ اس پراجکٹ کے لیے خانگی فرمس اور غیر سرکاری تنظیموں سے اشتراک کرے گا ۔ واٹر بورڈ خانگی فرمس اور غیر سرکاری تنظیموں کو جو اس پراجکٹ سے مربوط ہوں گے مفت پانی سربراہ کرے گا یہ ادارے صرف ایک روپئے میں ایک لیٹر پانی سپلائی کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT