Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ایک روپیہ میں نل کنکشن استفادہ کی خواہش

ایک روپیہ میں نل کنکشن استفادہ کی خواہش

محبوب نگر۔/4جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کمشنر بلدیہ محبوب نگر دیو سنگھ نے بلدی عہدیداروں پرزور دیا کہ وہ ایک روپیہ میں نل کنکشن کی فراہمی کی سہولت سے عوام کو واقف کروائیں۔ یہ درخواستیں بلدیہ سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ درخواست کے ساتھ انکم سرٹیفکیٹ ، آدھار کارڈ منسلک کرنا ہوگا۔ سالانہ آمدنی دو لاکھ کے اندر ہونی چاہیئے۔ بلدی عہدیدار جانچ پڑتال کے بعد نل کنکشن دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں ایک ہزار سے زائدغیر مجاز نل کنکشن ہیں وہ افراد بھی اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ ورنہ جرمانہ کا سامنا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کونسلرس کو بھی مشورہ دیا کہ اس سہولت سے استفادہ کیلئے عوام میں شعور بیدار کریں۔

TOPPOPULARRECENT