Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ایک روپیہ کے ریونیو اسٹامپس کی قلت ختم

ایک روپیہ کے ریونیو اسٹامپس کی قلت ختم

8.29 کروڑ کے اسٹامپس کے اسٹاک کاحصول، تلنگانہ عوام کو راحت
حیدرآباد 9 اکٹوبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں ایک روپیہ مالیتی ریونیو اسٹامپ (ٹکٹ) اور دیگر اسٹامپ پیپرس کی قلت اب باقی نہیں رہے گی جبکہ گزشتہ دو تا تین ماہ سے اسٹامپس کی شدید قلت پائی جارہی تھی۔ عوام کو اسٹامپ پیپر یا ریونیو اسٹامپ کی بلیک میں خریدی پر مجبور ہونا پڑرہا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک روپیہ مالیتی ریونیو اسٹامپ پیپر کی پرنٹنگ کے لئے جو مصارف عائد ہورہے تھے، ان مصارف کی پابجائی نہ ہونے کی وجہ سے ناسک میں واقع سکیورٹی پرنٹنگ پریس میں پرنٹنگ کے لئے توجہ نہیں دی جارہی تھی جس کے باعث ملک گیر سطح پر ریونیو اسٹامپس اور دیگر اسٹامپ پیپرس کی قلت پائی جارہی تھی۔ ایک روپیہ مالیتی ریونیو اسٹامپ پر ریونیو اسٹامپ کی خریدی کے باعث عوام کو کافی مالی مشکلات پیش آرہی تھیں۔ لیکن اب یہ تمام مسائل مشکلات اور تکالیف ختم ہوجانے کے قوی امکانات ہیں کیوں کہ گزشتہ دو چار دن قبل ہی 8.29 کروڑ روپئے مالیتی اسٹامپ پیپرس محکمہ رجسٹریشن اینڈ اسٹامپس تلنگانہ حکومت کو وصول ہوچکے ہیں۔ علاوہ ازیں 20 روپئے مالیت رکھنے  والے 4 کروڑ کے اسٹامپ پیپرس کے علاوہ 50 روپئے مالیت رکھنے والے 6 کروڑ روپئے مالیتی اسٹامپ پیپرس کے علاوہ 100 روپئے مالیت کے 22.92 کروڑ روپئے مالیتی اسٹامپ پیپرس اب دستیاب ہیں۔ اس دوران مسٹر مدھو سدن ریڈی ڈی آئی جی محکمہ رجسٹریشن اور اسٹامپ پیپرس کی خریدی کرکے محفوظ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT