Thursday , October 19 2017
Home / بچوں کا صفحہ / ایک سوال : تم مومن ہو… ؟

ایک سوال : تم مومن ہو… ؟

تم مومن ہو ؟ مومن کسے کہتے ہیں ؟کیا مومن وہ ہے جو چوری کرے ، کچھ بولے تو جھوٹ بولے ، منھ کھولے تو غیبت کرے ؟ شور کرے تو آسمان پر اٹھا لے ؟ بیہودہ بکے ، آوارہ دوستوں کے ساتھ گھومتا پھرے ، سیر و تفریح کے مزے لے ، رات دیر تک گھر آئے ، صبح اٹھے تو فجر ہوچکی ہو ، قرآن کی تلاوت چھوٹ چکی ہو ، اسکول جائے تو ساتھیوں سے جھگڑے کرے ۔ ان کے ساتھ مارپیٹ کرے  ، گندی گالیاں دے ، اساتذہ کی بے ادبی کرے ، ان کی حکم عدولی کرے ، گھر لوٹے تو قیامت برپا کردے ، شور غل سے رہنا دوبھر کردے ، ماں کچھ کہیں تو آنکھیں دکھائے ،کسی کو بلند ہوتا دیکھے تو حسدکرے ، روزہ رکھ کر پانی پئے ، کھانا کھائے ، سارا دن فلموں اور ڈراموں میں گذارے ، اذان ہوتی رہے ٹی وی دیکھتا رہے ، نماز ہوتی رہے ، گانے سنتا رہے ، کوئی نصیحت کرے تو ان سنی کردے ، کوئی اچھی بات کہے ۔ اسے برا جانے ؟ کیا مومن ایسا ہوتا ہے ؟ اتنے گندے کام کرتا ہے ؟ صاف دل سے سوچو ، سچی زبان سے بولو ، کیا ایسے گندے کام توتم نہیں کرتے ؟ کیا تم مومن ہو ؟ کیا تم ایمان والے ہو ؟

TOPPOPULARRECENT