Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / ایک شخص ‘طیارے پر مسلم خاتون کا حجاب کھینچنے کا قصور وار

ایک شخص ‘طیارے پر مسلم خاتون کا حجاب کھینچنے کا قصور وار

واشنگٹن 14 مئی (یو این آئی) امریکہ میں نیو میکسیکو کی عدالت نے طیارے پر سوار ایک مسلم خاتون کا حجاب کھینچنے کے معاملے میں گل پارکر پائینے نامی شخص کو قصوروار ٹھہرایا ہے ، تاہم، ابھی اسے سزا نہیں سنائي گئی ہے ۔ یہ واقعہ11 دسمبر کا ہے جب شکاگو سے البوکرک کیلئے پرواز کرنے والے ساؤتھ ویسٹ ایئرلائن کے طیارے میں پارکر پائینے نے ایک مسلم خاتون کا حجاب کھینچ دیا تھا۔ پاینے نے خواتین کی نشست کے سامنے جا کر کہاکہ حجاب ہٹاؤ، یہ امریکہ ہے اور پھر خود مسلم خاتون کا حجاب کھینچ دیا۔ سرکاری وکیل کے مطابق پائینے کی اس حرکت سے مذکورہ خاتون کا سر پوری طرح نظر آنے لگا اور یہ اس کیلئے کافی اشتعال انگیز تھا۔ واقعہ کے بعد خاتون نے فوری اپنا سر ڈھک لیا۔  معاملے کی سماعت کے دوران ڈپٹی چیف اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ونیتا گپتا نے کہا کہ تمام امریکی باشندے چاہے وہ کسی مذہب کے ہوں ، کو بغیر کسی امتیاز اور تشدد کے پرامن طریقے سے اپنے مذہبی عقائد کو ماننے اور ان پر عمل کرنے کا حق ہے ۔  امریکی اٹارنی ڈیمن پی مارٹنیج نے کہا کہ یہ معاملہ واضح پیغام دیتا ہے کہ امریکہ میں دھمکی دے کر کسی کے شخص کے حقوق کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا۔مسلم کمیونٹی سمیت تمام افراد کو اپنے مذہبی عقائد کو بغیر کسی خوف کے ماننے کی آزادی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT