Thursday , May 25 2017
Home / جرائم و حادثات / ایک شخص کا گلہ گھونٹ کر قتل

ایک شخص کا گلہ گھونٹ کر قتل

حیدرآباد /11 اپریل ( سیاست نیوز ) میاں پور کے علاقہ پریم نگر میں پیش آئے ایک واقع میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کا گلہ گھونٹ کر قتل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 50 سالہ اے راجندر جسے اس کی بیوی اور بچوں نے 10 سال قبل ترک کردیا تھا ۔ جس کے نتجیہ میں آئے دن خواتین سے ناجائز تعلقات رکھتا تھا ۔ راجندر کی نعش آج صبح اس کے مکان سے برہنہ حالت میں دستیاب ہوئی ۔ میاں پور پولیس کی ٹیم مقام واردات پر پہنچ کر سراغ رسانی دستہ کلوز ٹیم کو طلب کردیا ۔ تحقیقاتی عہدیداروں نے ابتدائی تحقیقات میں یہ پتہ لگایا ہے کہ راجندر کا کیبل وائر کے ذریعہ گلہ گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے ۔ شبہ ہے کہ کسی ناجائز تعلقات کے نتیجہ میں یہ قتل کیا گیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT