Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / ایک شخص کی مشتبہ موت

ایک شخص کی مشتبہ موت

حیدرآباد ۔ 24 مئی ۔ ( سیاست نیوز ) سلطان بازار کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ طورپر بلندی سے گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 38 سالہ سرینواس جو پیشہ سے میستری تھی ماروتی نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص گزشتہ روز عمارت کی پہلی منزل پر کام کررہا تھاکہ کام کے دوران بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔
ڈرائیور کی مشتبہ موت
حیدرآباد ۔ 24 مئی ۔ ( سیاست نیوز ) بہادرپورہ کے علاقہ میں ایک ڈرائیور کی مشتبہ موت کاواقعہ پیش آیا ۔ 26 سالہ یٰسین جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ، نواب صاحب کنٹہ علاقہ کا ساکن بتایاگیا ہے ۔ گزشتہ روز سریکاکلم سے واپسی کے بعد یٰسین اپنی لاری میں آرام کررہا تھا اور محوخواب تھا جو صبح مشتبہ حالت میں مردہ دستیاب ہوا ۔ پولیس بہادرپورہ نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔
خاتون کی خودسوزی
حیدرآباد ۔ 24 مئی ۔ ( سیاست نیوز ) مشیرآباد کے علاقہ بھولکپور میں ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 34 سالہ خواجہ بانو جو بھولکپور علاقہ کے ساکن سلیم الدین کی بیوی تھی ، اسی خاتون نے گھریلو مسائل اور مالی پریشانیوں سے تنگ آکر انتہائی اقدام کیا ۔ 22 مئی کو ا س خاتون نے خودسوزی کرلی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس مشیرآباد مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT