Thursday , October 19 2017
Home / جرائم و حادثات / ایک شخص کی پھانسی لے کر خودکشی

ایک شخص کی پھانسی لے کر خودکشی

حیدرآباد /10 مئی ( سیاست نیوز ) مادھاپور کے علاقہ میں ایک شخص نے مشتبہ طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ تاہم پولیس نے نعش کا پنچنامہ کرنے کے بعد اس 38 سالہ بی بابو کی خودکشی پر شبہات کا اظہار کیا ہے۔ بابو پیشہ سے موٹر سائیکل میکانک تھا اور مادھاپور کے علاقہ پروگا نگر میں رہتا تھا ۔ جس کا آبائی مقام ویشاکھاپٹنم بتایا گیا ہے ۔ اس نے کل مشتبہ طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس کے سر پر گہرے زخموں کے نشان تھے ۔ پولیس مادھاپور نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT