Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / ایک شخص کے حملے میں دوسرا شخص فوت

ایک شخص کے حملے میں دوسرا شخص فوت

حیدرآباد /23 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ایس آر نگر علاقہ میں ایک شحص دوسرے شخص کے حملہ میں فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ ہفتہ سرینواس اپنے مخالف شخص راجیشور ریڈی کے حملہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ پولیس ایس آر نگر نے یہ بات بتائی ۔ اس شحص کی عمر 35 سال تھی جو ایرہ گڈہ علاقہ کا ساکن تھا جو ایرہ گڈہ رعیتو بازار میں مزدوری کا کام کرتا تھا ۔ اس رعیتو بازار میں راجیشور ریڈی نامی ترکاری فروش سے جھگڑا ہوگیا تھا اور دونوں میں آئے دن جھگڑا ہوا کرتا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ریڈی نے سرینواس کو جان سے مارنے کی بھی دھمکی دی تھی اور 14 ڈسمبر کے دن موقع سے فائدہ اٹھاکر ریڈی نے سرینواس کو شدید زدوکوب کیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT