Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / ایک شخص کے قبضہ سے 50 لاکھ روپئے مالیتی منسوخ شدہ کرنسی ضبط

ایک شخص کے قبضہ سے 50 لاکھ روپئے مالیتی منسوخ شدہ کرنسی ضبط

راجا مہیندراورم 26 نومبر ( پی ٹی آئی ) راجا مہیندراورم میں ریلوے پولیس نے چینائی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے قبضہ سے 50 لاکھ روپئے مالیتی منسوخ شدہ کرنسی کو ضبط کرلیا ۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کے لکشمی نارائنا نے بتایا کہ یہ رقم ماٹی الاگان نامی 47 سالہ شخص کے قبضہ سے راجا مہیندرا ورم ریلوے اسٹیشن پر آج دن میں گیارہ بجے ضبط کی گئی ۔ یہ رقم اس کے بیاگ میں موجود تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ ضبط شدہ رقم کو محکمہ انکم ٹیکس کے سپرد کیا جا رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT